حالیہ بارشوں کے دوران گلیات نتھیاگلی میں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے سکول کی متاثرہ عمارت کا معائنہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد رابعہ سجاد حالیہ بارشوں کے دوران گلیات نتھیاگلی میں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے سکول کی متاثرہ عمارت کا معائنہ کر رہی ہیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس ایبٹ آباد رابعہ سجاد نے حالیہ بارشوں کے باعث گلیات نتھیاگلی لینڈ سلائیڈ کی وجہ سےمتاثرہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سید زاہد کاظمی، اور ڈائریکٹر بلڈنگ گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔ انہوں نے سکول کی متاثرہ عمارت کا معائنہ اور محکمہ تعلیم کو اقدامات یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اہلیان علاقہ سے بات چیت بھی کی اور بچوں، بچیوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بات چیت بھی کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ طلبہ و طالبات کی تعلیم کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا اور ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی سکول بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔
#DCAbbottabad
#PMRUKP

0 Comments