حویلیاں تحصیل چیئرمین کے لئے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ملک طلحہ آصف کو ملنے کا امکان،سابق تحصیل ناظم سردار ارسل پرویز کے بعد ملک طلحہ آصف مضبوط امیدوار بن گئے،مسلم لیگ حویلیاں سٹی کے کارکنوں نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا، 6 اگست کو تحصیل حویلیاں میں ہونے والے تحصیل چیئرمین کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی طرف سے نوجوان مسلم لیگی رہنما ملک طلحہ آصف مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ہیں محمد نبیل عباسی کے مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرنے اور سابق تحصیل ناظم سردار ارسل پرویز کی طرف سے تحصیل چیئرمین الیکشن سے دستبرداری سے سابق ممبر ضلع کونسل ملک حبیب الرحمان کے بھتیجے اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک آصف کے فرزند ملک طلحہ آصف مسلم لیگ ن کے مضبوط ترین امیدوار بن چکے ہیں جس کا اعلان ایک دو دن میں متوقع ہے جبکہ تحریک انصاف کی طرف سے ابھی تک کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن اپنے امیدواروں کی نامزدگی کے بعد باضابطہ انتخابی مہم شروع ہوگی۔
.